پنجاب:این اے ایک سو بائیس ،انتخابی سرگرمیاں عروج پر

Published on September 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

111
لاہور(یو این پی) این اے ایک سو بائیس میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد انتخابی سرگرمیاں عروج کو پہنچ چکی ہیں، آخری روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، تحریک انصاف کے علیم خان اور پیپلز پارٹی کے عامر حسن نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو بائیس کے ضمنی انتخاب کیلئے آخری روز مسلم لیگ نون کے امیدوار ایاز صادق کے وکیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ متبادل امیدوار کے طور پر ان کی بیوی ریما ایاز کے کاغذات جمع کرائے گئے،اس نشست پر تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنما محمود الرشید کے ہمراہ اپنے کاغذات جمع کرائے،انکا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب سے فرار کیلئے ایاز صادق نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے،پیپلز پارٹی کی طرف سے این اے ایک سو بائیس کیلئے امیدوار بیرسٹر عامر حسن اور پی پی ایک سو سنتالیس کے امیدوار افتخار شاہد کا کہنا تھا کہ گیارہ اکتوبر کا دن ان کی جیت کے اعلان کے ساتھ طلوع ہو گا،صوبائی اسمبلی کے حلقہ ایک سو سنتالیس کیلئے مسلم لیگ ن کے محسن لطیف، متبادل امیدواراختر رسول جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب صدیقی نے کاغذات جمع کروائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题