سید عبداللہ مسعود کو جرنلسٹ فاونڈیشن کی جانب سے پلرزآف پاکستان کے بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا

Published on September 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 566)      No Comments

pic SYED ABDULLAH MASOOD
اسلام آباد( یو این پی)آنکھوں کے امراض پر کام کرنے والی معروف فلاحی و سماجی تنظیم آئی ڈونرز آرگنائزیشن واہ کینٹ کا ایک اور اعزاز ، عرصہ چونتیس سالوں سے دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دینے والے آئی ڈونرز آرگنائزیشن کے منتظم اعلیٰ ،سید عبداللہ مسعود کو جرنلسٹ فاونڈیشن کی جانب سے پلرزآف پاکستان کے بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا،مجھے صدراتی ایوارڈ 2015 کے لئے نامزد کیا گیا، مگر سفارش نہ ہونے کی بنا پر ایوارڈ کمیٹی نے مسترد کردیا، سماجی و فلاحی خدمات کا صلہ صرف اللہ ہی دے سکتا ہے،جرنلسٹ فاونڈیشن کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرٹ پر ان ا فراد کو پلرز آف پاکستان کا ایوارڈ دیا جو اسکے مستحق تھے،بلا لالچ اپنی فلاحی خدمات جاری رکھونگا،سید عبداللہ معود کا پلرز آف پاکستان ایوارڈ ملنے پر منعقدہ ایوارڈ تقریب سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق سید عبداللہ مسعود کو اسلام آباد ڈاکٹر اے کیو خان آڈیٹوریم عطا ترک ایونیو سر سید میموریل سو سائٹی میں منعقدہ سال 2015 کے سلسلے میں جرنلسٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام پلرز آف پاکستان ایوارڈ تقریب انعقاد پذیر ہوئی جس میں ملک کے کسی بھی شعبہ میں کارہائے نمایاں سر انجام دینے والوں کو پلرز آف پاکستان کے ایوارڈز دیئے گئے،بہترین سماجی و فلاحی خدمت کے اعتراف کے طور پر ایڈو کے سینئیر نائب صدر سید عبداللہ مسعود کو پلرز آف پاکستان ایوارڈ دیا گیا، سید عبداللہ مسعود جو کہ پاکستان ملٹری اکاونٹس میں بطور سینئیر آڈیٹر یونٹ اکاونٹنٹ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،آنکھوں کے علاج معالجے میں آئی ڈونرز آگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے عرصہ چونتیس سالوں سے علاقہ میں سماجی و فلاحی خدمات سر انجام دے رہے ہیں قبل ازیں انھیں مختلف وزارتوں اور اداروں کی جانب سے مختلف ایوڑد مل چکے ہیں جبکہ موصوف کی فلاحی خدمات کو دیکھتے ہوئے انکا نام سال 2015 یوم آزادی کے موقع پر صدراتی ایوارڈ کی تقسیم کے لئے محکمانہ توسط سے منسٹری آف ڈیفنس کو بھیجا گیاجہاں سید عبداللہ مسعود کو منسٹری نے اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا جبکہ بعد ازاں ایوارڈ کمیٹی نے انکا نام منہا کردیا،اس وقت ایڈو کے زیر انتظام واہ کینٹ ، گدوال ، حسن ابدال میں جدید آئی ہسپتال مستحق لوگوں کی خدمت میں مصرو ف ہیں جبکہ تنظیم کے زیر انتظام واہ کینٹ ٹیکسلا ، حسن ابدال ، صوبہ کے پی کے ، کشمیر و دیگر مقامات پر فری آئی کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے اب تک لاکھوں مستحق افراد جو آنکھوں کی بیماری و موتیا آپریشن کرانے کی استعداد نہیں رکھتے انکا مفت آپریشن کیا گیا،پلرز آف پاکستان ایوارڈ ملنے پر سید عبداللہ مسعود کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کی خوشنودی کے لئے جذبے خدمت خلق کے تحت کام کرتے ہیں ، وہ مشکور ہیں جرنلسٹ فاونڈیشن کے جنہوں نے انکی خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ مجھے پلرز آف پاکستان کی فہرست میں شامل کیا ،انھوں نے جرنلسٹ فاونڈیشن کے تمام منتظمین کی کاوشوں کو سلام پیش کیا جو حقیقی معنوں میں ان لوگوں کو پذیرائی دے رہے ہیں جنہوں نے وطن عزیز اور معاشرے کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کیا،تقریب میں چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیدوار سینٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ، معروف ٹی وی و فلم داکارہ مشی خان، ،صدر جرنلسٹ فاونڈیشن ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی ، کوآرڈینیٹر کامران اشرف ،مختلف ممالک کے سفیر ، ادبی شخصیات ، اخبارات اور ٹی وی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات مختلف علاقوں کی نمائندگی کرنے والے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题