پی ایچ اے نے پارکوں کو شام 6 بجے بند کرنے کے فیصلے میں ترمیم کردی

Published on November 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

لاہور(یواین پی) پی ایچ اے نے پارکوں کو شام چھ بجے بند کرنے کے فیصلے میں ترمیم کردی ، ایمیوزمنٹ پارک شام چھ بجے جبکہ اوپن پارک رات دس بجے ہی بند ہوں گے۔پارکوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نئے ترمیم شدہ اوقات کار جاری کئے گئے ہیں ۔ پارکوں میں پلے ایریاز شام چھ بجے بند کردیئے جائیں گے جبکہ پارکوں میں باقی اوپن ایریا رات دس بجے بند ہوں گے ۔ پارکوں میں سیر اور واک کرنے والے رات دس بجے تک آسکیں گے ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes