حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے نور محمد سہو

Published on February 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

Noor
نور محمد سہو سجادہ نشینی جیسے جس عظیم منصب پر فائز ہیں دنیاوی عہدوں کی ان کے آگے کوئی اہمیت نہیں ساجد سلیم
نورمحمد سہو کی معاونت سے علاقہ کی پسماندگی کودور کرکے رہیں گے یوسف کسیلیہ
وہاڑی(یواین پی)وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور خواجہ نور محمد سہو نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے ملک میں امن کے قیام کے لیے دہشت گردی میں ملوث عناصر کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے یہ بات انہوں نے معاون خصوصی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شیخ فاضل میں استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ہاؤ سنگ سید ساجد مہدی سلیم ، چےئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب چودھری محمد یوسف کسیلیہ،خواجہ محبوب عالم ، راجہ محمد انور، فاروق اظہر ، حنیف چشتی ، امین چشتی ،دیگر معززین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی خواجہ نور محمد سہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہی نظام سے منسلک ہونے کے ناطے ایسے عہدے میری ضرورت نہیں لیکن ملک کے موجود ہ حالات کے پیش نظر اورعلاقہ کے عوام کی بہتری کے لیے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف نے مجھے جو ذمہ داری سونپی اسے مذہبی و قومی فریضہ سمجھتے ہوئے قبول کیامعاون خصوصی خواجہ نور محمد سہو نے کہا کہ مذہبی تعلیمات سے ہم آہنگ سیاست عبادت جبکہ دنیاوی رنگ کی حامل سیاست میں غلاظت حاوی ہے انہوں نے کہا کہ اپنے عہدہ کو مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے برؤے کار لاؤنگا اس موقع پر ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم نے کہا کہ خواجہ نور محمد سہو سجادہ نشینی جیسے جس عظیم منصب پر فائز ہیں دنیاوی عہدوں کی ان کے آگے کوئی اہمیت نہیں لیکن یہ میری اور چودھری یوسف کسیلیہ کی بھی خواہش تھی چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلقہ کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں اور اس حوالہ سے صوبائی حکومت سے خطیر رقم کی گرانٹ حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ خواجہ نورمحمد سہو کی معاونت سے علاقہ کی پسماندگی کودور کرکے رہیں گے قبل ازیں جب خواجہ نور محمد سہو جب ایم این اے ساجد مہدی سلیم اور ایم پی اے چودھری یوسف کسیلیہ کے ہمراہ شیخ فاضل پہنچے تو ہزاروں افراد نے ان کا شاندار استقبال کیا اور کئی من گلاب کی پتیاں نچھاور کیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme