پولیو مہم، صوابی ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ

Published on September 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 851)      No Comments

3333
صوابی (یو این پی)ڈپٹی کمشنر صوابی نے ضلع بھر میں آج سے دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ جس کے تحت موٹر سائیکل چلانے اور ڈبل سواری سمیت اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہو گئی۔ دفعہ 144 کا نفاذ ضلع صوابی میں پولیو مہم کے آغاز کے پیش نظر کر دیا گیا۔ جو آج 14 ستمبر سے 17 ستمبر تک نافذ العمل ہو گا۔ جسکی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی ہو گی۔ اس سلسلے میں اے ڈی سی ارشاد علی سوڈھر نے بتایا ہے کہ پولیو کے خلاف ویکسی نیشن کا عمل کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا کیونکہ پولیو ہمارا قومی مسئلہ ہے اور ہمارے ملک میں پولیو کے ہوتے ہوئے عالمی برادری میں ہم تنہارہ جائیں گے۔ پولیو ویکسی نیشن نہ کرنے والوں کی بیرون ممالک جانے حتیٰ کہ حج کی ادائیگی کیلئے بھی جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور برادر ممالک ہمارے کسی بھی ایسے فرد کو اپنے ملک میں آنے کی اجازت نہیں دیتے جس نے پولیو ویکسی نیشن نہ کروائی ہو۔ اس لئے عوام اور انتظامیہ کو مل کر پولیو مہم کامیاب بنانا ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes