سکھر، مویشی منڈی جانوروں سے سج گئی قیمتیں زائد، خریدار غائب

Published on September 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments

4444
سکھر(یو این پی) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائ خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کے لیے عید پر قربانی کی سنت کی ادائیگی کو بھی مشکل بنا دیا، عید قرباں قریب آتے ہی سکھر میں لگنے والی مویشی منڈیوں  میں جانور تو پہنچ گئے ہیں مگر خریدار غائب، عام جسامت والے جانور بھی دو لاکھ سے کم نہیں، خریدار، مہنگائی کے حساب سے ریٹ مقرر کئے ہیں، مویشی مالکان، تفصیلات کے مطابق عید قرباں کے دن قریب آتے ہی سکھر کے دور دراز علاقوں میں مویشی منڈیاں تو سج گئی ہیں عید الضحیٰ پر قربان ہونے کے لیے گائے، بیل اور دیگر مویشی سکھر میں لگی منڈی میں پہنچ رہے ہیں مگر ملک میں برھتی ہوئی مہنگائی اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں  اضافے کے باعث ان مویشی منڈیوں میں آنے والے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہے منڈیوں میں جانور کی خریداری کیلئے آنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ جانور لینے آئے ہیں قربانی کے لیے یہاں پر اتنی رقم مہنگی ہے کی خرید نہیں سکتے لگتا ہے ہماری چھریاں پھریں گی، یہاں ہم آئے ہیں بیل لینے یہاں پر جو حالات ہیں ہم لوگ دیکھ رہے ہیں اتنی مہنگائی ہے۔ جس پر بیوپاریوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار مہنگائی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مو یشیوں کو سارا سال پالنے پر جتنے اخراجات آتے ہیں وہ بھی نہیں مل رہے ہیں مال مہنگا ہے، چارہ مہنگا ہے الٹا ٹول ٹیکس، منڈی ٹیکس و وغیرہ وصول کئے جاتے ہیں جانور مہنگے فروخت نہ کریں تو کیا کریں واضع رہے کہ سکھر اور اسکے گردنواح کے علاقوں میں مویشی منڈی میں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں مگر قیمتیں سن کر مایوس لوٹ جاتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کے لیے عید پر قربانی کی سنت کی ادائیگی کو بھی مشکل بنا دیا ہے۔ –

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes