ملتان خود کش دھماکا،وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کا افسوس

Published on September 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

8888
اسلام آباد / کراچی / لاہور  (یو این پی)  وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، صدر مملکت اور عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے ملتان دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملتانمیں ہونے والے دھماکے پر وزیراعظم نواز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ریسکیو اہلکاروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے، جب کہ متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو ہر ممکن طبعی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy