میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے ریٹائرڈ ملازمین پنشنرز دو ماہ سے پنشن نہ ملنے کی وجہ سے سراپا احتجاج

Published on May 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے ریٹائرڈ ملازمین پنشنرز دو ماہ سے پنشن نہ ملنے کی وجہ سے سراپا احتجاج ۔ مبینہ طور پر پنشنرز نے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میونسپل کمیٹی کے سامنے قائداعظم روڈ کے فٹ پاتھ پر پر امن طور پر دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین میں بیمار اور مالی طور پر انتہائی کمزور ریٹائرڈ ملازمین بھی شامل تھے جنہیں ادویات کی عدم دستیابی کا سامنا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اُن کے گھروں میں فاقے کی نوبت ہے اور لاک ڈاﺅن کی صورت حال میں حکمران لاکھوں گھروں میں مالی امداد کے دعوے کرتے نہیں تھکتے دوسری جانب حقائق یہ ہیں کہ ساری عمر ایک ادارے کی خدمت کرنے والوں کو پنشن کا حق بھی نہیں دیا جارہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنشن نہ ملنے کی وجہ سے کئی افراد روزہ بھی نہیں رکھ سکتے ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں عید الفطر پر بھی فاقوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题