الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کا شیڈول تیار کر لیا

Published on September 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

666
اسلام آباد(یو این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کا شیڈول تیار کر لیا۔ شیڈول 21ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔ دونوں صوبوں میں تیسرے مر حلہ کے لیے پولنگ3 دسمبر کو ہوگی ۔نجی ٹی وی کے مطابق تیسرے مرحلہ میں پنجاب کے 12اور سندھ کے چھ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ تیسرے مرحلہ میں پنجاب کے اضلاع لیہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، راجن پور، رحیم یار خان، ملتان ، راولپنڈی ، مظفر گڑھ ، نارووال جھنگ، خوشاب اور سیالکوٹ میں انتخابات ہوں گے جبکہ سندھ کے چھ اضلاع میں کراچی، ایسٹ، کراچی ویسٹ، اور کراچی ساؤٹھ شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme