بہترین کوالٹی کا آٹا اور بہترین چینی مقررہ قیمت پر فراہم کی جا رہی ہے علی بہادر قاضی

Published on April 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

عوام کی سہو لت کے لئے اشیاء خورونوش کی فراہمی کے لئے بھی بھر پور اقدامات کئے محمد علی اعجا ز
اوکاڑہ(یواین پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجا ز نے سستے رمضان المبارک ضیاء شہید لائبر یری اور بسم اللہ میرج ہال کا دورہ کیا انہوں نے پھلوں اور سبزیوں،پولٹری،کریانہ کے سٹالوں پر اشیاء کا معیار چیک کیا کریانہ کی اشیاء کا وزن بھی چیک کروایا انہوں نے چینی اور آٹے کے سٹالوں پر صارفین سے سستے رمضان بازاروں میں فراہم کی جانے والی سہو لیات سے متعلق بھی دریافت کیا انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازار عام صارفین کے لئے سہو لت کا باعث ہے ضلعی انتظامیہ اور رمضان بازاروں کے انچارج صاحبان لوگوں کو کم نرخوں اشیاء خورونوش فراہم کرنے کے لئے کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے سستے رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا اور چینی 70 روپے فی کلو فروخت کو لوگوں کے لئے بڑی سہولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بہترین کوالٹی کا آٹا اور بہترین چینی مقررہ قیمت پر فراہم کی جا رہی ہے اور عوام کی سہو لت کے لئے اشیاء خورونوش کی تواتر سے فراہمی کے لئے بھی بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme