آج جوعزت و وقار ملا ہے والدین کی دُعاؤں اور اساتذہ کی محنت سے ملا ہے؛گلوکارہ جنیوا رائے

Published on May 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

کولکتہ (یو این پی ) بھارتی معروف اداکارہ اور گلوکارہ جنیوا رائے نے ٹیلی فونک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دوستوں سے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور نہ ہی کبھی شیخی بگھاڑی ہے انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے والدین سے بہت زیادہ دل لگاؤ ہے اور انہوں نے بھی بے حد شفقت سے نوازا ہے انہوں نے کہا کہ انہیں جو آج عزت و وقار ملا ہے والدین کی دُعاؤں اور اساتذہ کی محنت سے ملا ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے پر ستاروں میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ انکی غزلوں اور گانوں کے شیدائی انکی غزلیں سن کر جھوم اُٹھتے ہیں اور اسٹیج شوزپر انہیں بڑا پیار ملتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پر ستاروں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں اور انکی خواہشات کا احترام کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے کئی ایک چیرٹی شو کر کے غریبوں کی فلاح و بہبود کی ہے اور یہ سب اللہ کی دین ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题