تشدد کا عمل خوفزدہ ہونے کی علامت ہے حکومت برداشت سے کام لے، بلاول بھٹو

Published on October 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

7
کراچی (یو این پی) چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ارکان کو برداشت سے کام لینا ہوگا۔میڈیا کے مطابق چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کا عمل صرف خوفزدہ ہونے کی علامت ہے جب کہ حکومتی ارکان کو برداشت سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری عمل روکنے کی سختی سے مذمت کرتی ہے جب کہ پولیس کا کام امن قائم کرنا ہے نہ کہ سیاسی پروگرام خراب کرنا اور حکومتی ارکان کو برداشت سے کام لینا ہوگا۔واضح رہے کہ پولیس نے تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر دھاوا بولا اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes