گرمی خدا حافظ ، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی لوٹ آئی

Published on September 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

777
لاہور (یوا ین پی) لاہور اور قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں رات بھر وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے بلکہ شہر کا موسم بھی تبدیل ہو گیا ہے۔بارش کی وجہ سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ بارش کے بعد ہربنس پورہ، صحافی کالونی، ڈیوس روڈ ایجرٹن روڈ، ایبٹ روڈ سمیت کئی علاقوں میں برقی ترسیل معطل ہو گئی۔قصور اور وہاڑی سمیت صوبے کے دوسرے علاقوںمیں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد دریائے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تلوارپوسٹ پر حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes