چین کا اعلی معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے اعلان

Published on November 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

 بیجنگ (یو این پی)  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین سے پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ پہلی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو 28 نومبر کی صبح بیجنگ میں شروع ہوئی جس میں وزیر اعظم لی چھیانگ نے افتتاحی تقریر کی اور صنعت اور سپلائی چین میں بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے چار تجاویز پیش کیں۔ اس سے چند گھنٹے قبل، وائٹ ہاؤس نے نام نہاد ہائی رسک غیر ملکی سپلائیز پر انحصار کم کرنے کے لیے سپلائی چین ریزیلینس کونسل کے قیام کا اعلان کیا ۔ اس پر کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ عالمی سپلائی چین کے حوالے سے چین اور امریکہ کے رویے کشادگی اور بندش کے دو رجحانات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس پر چین کا موقف کیا ہے ؟وانگ وین بین نے سوال کے جواب میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی لچک اور استحکام کو برقرار رکھنا عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی ایک اہم ضمانت ہے اور یہ دنیا کے تمام ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات میں ہے۔ چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو چین کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے کا نیا پلیٹ فارم اور کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے فروغ میں ایک نیا کیریئر بھی ہے۔نمائش میں 515 ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اور تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں اور بیرون ملک نمائش کنندگان کا تناسب 26 فیصد ہے جن میں بیس فیصد امریکی نمائش کنندگان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes