عازمین حج قربانی کے لئے رقم غیر متعلقہ اور غیر مجاز افراد کو جمع نہ کروائیں

Published on September 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

333
مکہ مکرمہ (یو این پی) عازمین حج کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران10ذوالحجہ کو کی جانے والی قربانی کے لئے رقم غیر متعلقہ اور غیر مجاز افراد کو جمع نہ کروائیں۔یہ عناصر پیسے وصول کر کے جعلی رسیدیں اور کوپن جاری کرتے ہیں اور قربانی کے لئے جانور ذبح نہیں کرتے جس کے نتیجے میں حاجیوں کی طرف سے حج کا ایک اہم واجب اد ا نہیں ہوتا۔قربانی کا یقین کے بغیر احرام کھولنا اور بال کٹوانا بھی درست نہیں۔سعودی عرب میں قربانی کے کوپن فروخت کرنے کا مجاز ادارہ صرف اسلامی ترقیاتی بینک ہے جو مکہ مکرمہ میں بینک الراجعیکے ذریعے کوپن فروخت کرتا ہے۔ اس کوپن کی قیمت 495ریال ہے ۔ بینک والے حاجی کی طرف سے کی جانے والی قربانی کے وقت کے بارے میں بتا دیتے ہیں جس کے کچھ دیر بعد احرام کھولا جا سکتا ہے ۔حج کے دوران ذبح کئے جانے والے لاکھوں جانوروں کا گوشت استعمال میں لانے کے لئے سعودی عرب میں قربانی کے گوشت سے استفادے کا پراجیکٹ 1403ھجری میں شروع کیا گیا تھا جس کے تحت قربانی کا گوشت افغان مہاجرین کو ارسال کیا جاتا تھا اور اب یہ دنیا کے مختلف ملکوں میں ضرورت مند مسلمانو ں کو بھیجا جاتا ہے۔ اس منصوبے کے آغاز سے پہلے یہ گوشت گرمی کی جہ سے خراب ہو جاتا تھا اور اسے زمین میں گہرے گڑھے کھود کر تلف کیا جاتا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme