پنجاب:قربانی کے گوشت کیلئے انگیٹھیوں اور سیخوں کی خریداری

Published on September 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,439)      No Comments

333
گوجرانوالہ(یو این پی)  گوجرانوالہ میں قربانی کے جانوروں کے گوشت سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے انگیٹھیوں اور سیخوں کی خریداری بھی جاری ہے،عید قربان ہو اور تکہ بوٹی نہ ہو یہ تو ہو ہی نہیں سکتا،جی ہاں جانوروں کی خریداری کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ میں انگیٹھیوں، سیخوں اور قیمہ مشینوں کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گئی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ عید قربان پر دوستوں کے ساتھ بار بی کیو بھی کرنا ہے اور گھر آنے والے عزیز و اقارب کو تکے کباب اور چپلی کباب بھی پیش کرنا ہیں،انگیٹھیاں اور سیخیں بنانے والوں کی تو چاندی ہوگئی ہے، کہتے ہیں آرڈر بہت زیادہ ہے جسے پورا کرنے کیلئے انہیں دن رات کام کرنا پڑ رہا ہے،دن بھر فریضہ قربانی کی ادائیگی میں مصروفیت کے بعد رات کو ہونے والی باربی کیو پارٹیاں دوستوں اور رشتے داروں کو مل بیٹھنے اور ایک دوسرے کے قریب ہونے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题