عوام عید کے تہوار کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود غریبوں مساکین اور محتاجوں کا خیال رکھیں،سید قائم علی شاہ

Published on September 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

03
کراچی (یو این پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحی کا موقعہ ہمیں ایثار، قربانی اور صبر کا درس دیتا ہے اور اس بابرکت موقع پر ہر عبادت اور ہر عمل میں خیر کی روح موجودہوتی ہے، جبکہ اﷲ تعالیٰ ہمیں قربانی کے فلسفے کو سمجھنے اور ان عبادات کو ان کی صحیح روح کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ عوام عید کے تہوار کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود غریبوں مساکین اور محتاجوں کا بھی خیال رکھیں اور انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے اراکین اور منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ حلقوں میں عید کے موقعہ پر عوام کے ساتھ ملاقاتیں کرکے ان کے دکھ درد اور مسائل معلوم کریں اور انہیں حل کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔سید قائم علی شاہ نے مزید کہاکہ دین اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے جس میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں اور جو عناصر اس قسم کی سوچ رکھتے ہیں وہ کبھی بھی دین اسلام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج کے دن ملک باالخصوص صوبہ سندھ کی ترقی اور خوشحالی اور امن آشتی کیلئے دعاکریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes