بھارت کی 11بڑی ریاستوں کی 39نشستوں پرپولنگ 24اپریل کو ہوگی

Published on April 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 608)      No Comments

9
چنائی ۔۔۔ بھارت کی 11بڑی ریاستوں کی 39نشستوں پرپولنگ 24اپریل کو ہوگی جس میں تامل ناڈو اور دیگر ریاستیں شامل ہیں۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو سمیت 11بڑی ریاستوں کی 39نشستوں پرانتخابات کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے ‘ یہاں سے 2009 کے الیکشن میں کانگریس کی اتحادی جماعتوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ان ریاستوں میں لوک سبھا کی سات نشتیں شیڈولڈ کاسٹ کیلئے مخصوص ہیں۔تجزیہ نگاروں نے مذکورہ ریاستوں میں کانگریس اوران کی اتحادی جماعتوں کی کامیابی کی پیشنگوئی کی ہے ۔دوسری جانب بھارتی الیکشن کمیشن نے مدھیا پردیش میں لوک سبھا کی چار نشستوں پردوبارہ پولنگ کاحکم جاری کردیا ہے۔ ان حلقوں میں دھاندلی کی شکایات موصول ہوئی تھیں کل 22اپریل کو مذکورہ حلقوں میں دوبارہ پولنگ ہوگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes