عید میں باربی کیو دعوتوں کو خاص اہمیت حاصل

Published on September 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

02
اسلام آباد(یوا ین پی)بڑی عید میں مزے مزے کے پکوان اورباربی کیودعوتوں کو خاص اہمیت حاصل رہتی ہے،اسی لئے خواتین بھی کئی روز قبل ہی مزیدارپکوانوں کی ریسپیز جمع کرنا شروع کردیتی ہیں ،قربانی کے بعد شروع ہوتاہے کچن کا محاذ،جہاں خواتین کمربستہ ہوتی ہیں ہاتھوں کے ذائقے کا جوہردکھانے کو،کہیں مٹن کڑہائی، کہیں بیف کباب،کہیں کورما تو کہیں اچار گوشت،ہر گھرسے اٹھنے والی لذیذ کھانوں خوشبوبھوک کو مزید بڑھاتی ہے،چٹوروں کی حقیقی عید تو پھرشروع ہوتی ہے،بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی کھانوں کا خوب لطف اٹھاتے ہیں اورانگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں مگر احتیاط لازم ہے اسی لیے طبی ماہرین کہتے ہیں عید پر پکوانوں کا مزا اڑائیں مگر ہاتھ زرا ہولا رکھیں تاکہ بدہظمی کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog