ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان

Published on August 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ملک میں یکم ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کم کے باعث کی جائے گی۔ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے رجحان کے پیش نظر ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری کی ورکنگ شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت سے متعلق 2 تجاویز حکومت کو بھیجی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز زیرغور ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes