دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لئے ڈیری فارمرز نے سپلائی میں کمی کردی

Published on September 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 636)      No Comments

index
کراچی (یوا ین پی) دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لئے ڈیری فارمرز نے سپلائی میں کمی کردی۔ عید کے تینوں روز دودھ فروشوں کی دکانوں پر رش اور اکثر دکانوں پر دودھ کا بحران رہا۔ ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی سپلائی نہ ہوئی تو شہر میں دودھ کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لئے ڈیری فارمرز کی جانب سے شہر بھر میں 20 فیصد تک سپلائی کم کردی ہے جس کے باعث عید کے دونوں روز شہر کے اکثر دودھ فروشوں کے پاس دودھ ختم ہوگیا جس کے باعث اکثر دکانداروں نے دکانیں شام کو ہی بند کردی ہیں جس کے باعث شہریوں کی جانب سے مجبوراً ٹیٹرا پیک دودھ کی خریداری شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران دودھ کے نرخوں میں اضافہ نہیں ہوا جس کے باعث مذکورہ نرخوں میں دودھ فروخت نہیں کرسکتے جبکہ کمشنر کراچی زبردستی پرانے نرخوں 70 روپے لیٹر پر دودھ فروخت کرنے کے لئے مجبور کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy