شہید بھٹونے ملک کومتفقہ آئین دیا،پیپلزپارٹی نے آئین میں18 ویں ترمیم متفقہ طورپرمنظورکرائی زرداری

Published on April 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقاربھٹوکے سیاسی نظریات پرچلنے کے عزم کی تجدیدکرتے ہیں،شہید بھٹونے ملک کومتفقہ آئین دیا۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کا ذوالفقاربھٹو کی39 ویں برسی پرپیغام دیتے ہوئے کہناتھا کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے آنی چاہیے نہ کہ گولی کے ذریعے،سیاسی اتفاق رائے کااحترام نہ کرنا اورآئین سے کھلواڑکرنے سے تباہی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوریت اورصوبائی خودمختاری کیلئے پرعزم ہے،شہید بھٹونے ملک کومتفقہ آئین دیا،پیپلزپارٹی نے آئین میں18 ویں ترمیم متفقہ طورپرمنظورکرائی، یہی نہیں ہماری جماعت نے آمرکی آئین میں ترامیم کوختم کرایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题