نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے ڈی سی او وہاڑی

Published on September 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

29-9-2015 DCO
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ علم اورتحقیق کی دنیا میں مسلم دنیا کی کھوئی ہوئی میراث کو حاصل کرنے کے لیے اساتذہ کرام کو منفرد کردار اداکرنا ہو گا نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے یہ بات انہوں نے پروڈکٹویٹی ریسرچ پیپرز پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خیرالزماں سمیت کیش انعام اور سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے والے دیگر پروفیسرزمیں چیک اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر خیرالزماں ، شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے ہیڈ ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں ، ڈاکٹر رفاقت، ڈاکٹر ساجد حیدر، ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر شاہد، ،علی افتخار، عفان الدین ، اظفار انور چودھری بھی موجو دتھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ترقی کا راز اعلی تعلیم ہے جدید علوم اور سائنس کی بنیاد مسلمانوں نے ہی رکھی یورپ سمیت دیگر ممالک کے لوگوں نے اس سے استفادہ کرتے ہوئے اس میں تحقیق کے ذریعے جدت پیدا کی جبکہ ہم ان علوم سے استفادہ کر کے ترقی کرنے کی بجائے علم سے ہی دوری اختیار کرتے گئے جس کے نتیجہ میں آج ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی کے لیے اپنے تعلیمی نظام کو جدت دینے کے ساتھ ماضی سے بھی منسلک رکھناہے انہوں نے کہا کہ تمام دنیاوی علوم اور سائنس کا ماخذ قرآن پاک ہے ہمیں کائنات کے اسرار ورموزجاننے کے لیے قرآن پاک سے بھی ناطہ جوڑناہے اور اسی میں ہماری ترقی اور کامیابی کا راز ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ معلم اور طالبعلم کے باہمی رشتہ میں جو دراڑ پیدا ہو چکی ہے اسے پر کرنا بھی نہایت ضروری ہے اساتذہ بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ان کی کردار سازی کو بھی یقینی بنائیں کیونکہ نوجوان نسل نے ہی اب ملک کی باگ دوڑ سنبھالنا ہے مضبوط کردار کے حامل نوجوان ہی ہمیں اقوام عالم میں سرخرو کر سکتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر خیرالزماں نے کہا کہ کامسیٹس کا وہاڑی کیمپس تیزی سے ترقی کا سفر طے کررہا ہے اس ادارے کے14پروفیسرز کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے معیاری ریسرچ پیپرز پر کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد دی گئیں ہیں جو ایک اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ایک اچھی قوم کی تیاری کے لیے پیش پیش ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے اساتذہ ڈائریکٹر ڈاکٹر خیرالزماں، ڈاکٹر ساجد حیدر،ڈاکٹر شاہد،ڈاکٹر غلام مصطفی شاہ، ڈاکٹرمحمد اسلم، ڈاکٹرمحمد ندیم،ڈاکٹر واجد نسیم،ڈاکٹر ناصر محمود،ڈاکٹر محمد سجاد، ڈاکٹر امتیاز رشید، ڈاکٹر حافظ ایم راشد جاوید،ڈاکٹرمحمد مبین،ڈاکٹر خدا بخش،ڈاکٹرشوکت اقبال،ڈاکٹرمیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ کیش ایوارڈ کے چیک اور تعریفی اسناد تقسیم کیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes