وزیر اعظم اورجمشید دستی کی نااہلی کیلئے دائردوالگ درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے منظور

Published on March 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

2
نواز شریف انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اس بناپر اہل نہیں تھے،درخواست گزارکا موقف
اسلام آباد(یو این پی)سپریم کورٹ نے وزیر اعظم اورممبرقومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کیلئے دائردو الگ درخواستیں ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی،جمشید دستی اور سیکریٹری قانون کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔جمعرات کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،وحید کمال نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ نواز شریف نے ماضی میں انتخابی مہم کیلیے خفیہ ایجنسی سے غیر قانونی طور پر رقم لی جس پر مہران بینک سکینڈل کیس میں اصغر خان کی درخواست پر سپریم کورٹ پہلے ہی کاروائی کا حکم دے چکی ہے۔رقم دیے جانے کا الزام تسلیم شدہ ہے، درخواست گزارکا کہنا تھا کہ نواز شریف انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اس بناپر اہل نہیں تھے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے یہ درخواست گزار کی استدعا مسترد کر دی تھی،سپریم کورٹ نے جمشید دستی کی نا اہلی کے حوالے سے درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی،جمشید دستی اور سیکریٹری قانون کو نوٹسز جاری کر دیئے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ جمشید دستی نے اراکین پارلیمنٹ پر شراب نوشی اور خواتین اراکین اسمبلی پر بھی نازیبہ الزام عائد کیے تھے اس لئے اراکین پارلیمنٹ کی عزت کے تحفظ کیلیے جمشید دستی کو نا اہل قرار دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy