پائلٹ ہڑتال سے 88 پروازیں منسوخ اور 50 کروڑ کا نقصان

Published on October 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

00
ملتان(یوا ین پی) پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر، نائب امیر چودھری عزیر لطیف، سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے پائلٹوں کی ہڑتال پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہڑتال سے اب تک 88 پروازیں منسوخ جبکہ ادارے کو 50 کروڑ روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ مسافر دربدر بھٹک رہے ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ حکومت اور پی آئی اے انتظامیہ پائلٹوں کے تمام جائز مطالبات کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے مسافروں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹوں کی ہڑتال سے حج پروازیں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ حکومت معاملے کو خوش اسلوبی سے جلد از جلد سلجھاتے ہوئے عوام کو اس پریشانی سے نکالے۔ کسی بھی ملک کی قومی ہوائی کمپنی کو اس کے وقار اور شناخت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ مشرق بعید اور خلیجی ریاستوں کی وہ کمپنیاں جو آج کل بین الاقوامی سطح پر بے پناہ کامیاب ثابت ہو رہی ہیں ان کے قیام، تنظیم و تربیت اور منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کرنے والی پی آئی اے ناقص حکمت عملی کی وجہ سے آج تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔ جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اقرباء پروری، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال نے پی آئی اے سمیت تمام منافع بخش سرکاری اداروں کو خسارے میں پہنچا دیا ہے۔ حکومت ہر سال اربوں روپے کی سبسڈیز دینے پر مجبور ہے مگر کارکردگی میں کوئی بہتر نہیں آئی۔ پالیا کی ہڑتال کے باعث دوسری نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں ہوشرباء اضافہ کر کے لوٹ مار شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم اس صورت حال کا خود نوٹس لیں۔ حکومت زبانی جمع خرچ کے بجائے فوری طور پر اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes