ٹرمپ کے الزامات من گھڑت، بے بنیاد اور زمینی حقائق کے منافی ہیں: ترجمان دفترخارجہ

Published on December 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

اسلام آبا د (یواین پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات من گھڑت، بے بنیاد اور زمینی حقائق کے منافی ہیں، امریکی افواج کی موجودگی کے باوجود افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں، موثر سرحدی نظام، افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے پاکستانی کوشش کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی ایشیا سے متعلق جاری کردہ نئی سیکیورٹی پالیسی پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان خود ہمسایہ ممالک کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے، پراکسی کے ذریعے پڑوسی ملک پاکستان مخالف عناصر کو دہشت گردی کے لیے مالی معاونت فراہم کررہا ہے، افراد، تنظیمیں اور انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان مخالف پراکسیز میں شامل ہیں جب کہ کچھ قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کا امن بھارت کے معاندانہ عزائم کے باعث خطر ے میں ہے جب کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر مظالم اور سیزفائر لائن پر خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے، امریکی افواج کی موجودگی کے باوجود افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے ، پڑوسی ملک سے پاکستان کو ریاستی دہشت گردی کا بدستور خطرہ ہے، پڑوسی ملک پاکستان مخالف عناصر کو دہشت گردی کے لیے مالی معاونت فراہم کررہا ہے جبکہ موثر سرحدی نظام اور افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے پاکستان کی کوشش کو سبوتاژکیا جارہا ہے تاہم ان ایشوز کے باوجود پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم، پرامن اور محفوظ ملک ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم، سیزفائر لائن پر خلاف ورزیاں بڑھا دی ہیں جب کہ جنوبی ایشیا کا امن بھارت کے عزائم کے باعث خطرے میں ہے۔
واضح رہے کہ نئی حکمت عملی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، امریکا ایسا پاکستان چاہتا ہے جس کا عدم استحکام میں کردار نہ ہو، پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف امریکا کی مدد کرنا ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题