آصفہ بھٹو زرداری کا مریم نواز کو مبارکباد کا ٹویٹ

Published on October 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

05
کراچی(یو این پی) آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے ن لیگ کے امیدوار ایاز صادق کی جیت پر مبارکباد کا پیغام ٹویٹ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آصفہ نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ٹویٹ کیا ہے جس میں انہیں سردار ایاز صادق کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔ یاد رہے سردار ایاز صادق لاہور کے حلقہ 122 میں تحریک انصاف کے مقابلے میں الیکشن جیت چکے ہیں۔ دوسری طرف مریم نے آصفہ کو ٹویٹ کیا ہے جس میں انکی طرف سے مبارکباد پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ اور دعا دی ہے کہ خدا انہیں سلامت رکھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog