فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد نامعلوم چوروں کا گروہ تاجرکے گھرسے 30لاکھ کے زیورات نقدی اورقیمتی سامان لے اڑا۔پولیس تلاش کے باوجود چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔بتایا جاتا ہے کہ ماڈل سٹی کے رہائشی تاجرادریس شفقت نے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سورہے تھے کہ نامعلوم چوردیوار پھلانگ کر گھرداخل ہوئے اوربالائی منزل کے کمروں کے تالے تورکر 30لاکھ روپے کے مالیت کے زیورات،نقدی اورقیمتی سامان لے اڑے صبح بیدارہوئے تو کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے سامان بکھرا پڑا تھا جس پر مدینہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی۔