پاکستان یو این کی امن کوششوں میں تعاون کیلئے تیار

Published on October 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

555
نیویارک(یوا ین پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان مشکل داخلی حالات کے باوجود اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں اپنے عزم پر کاربند رہے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قیام امن کے بارے میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان مستقل طور پر اقوام متحدہ کی قیام امن کی کارروائیوں کیلئے دنیا میں سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والے ممالک میں شامل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کارروائیوں میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی فوجی انتہائی پرعزم، تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور وہ تفویض کردہ اہداف کے حصول میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ ماہ امن مشنوں کے بارے میں سربراہ کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کی تھی اور مستقبل کے مشنوں کی حمایت کیلئے کئی نئے وعدوں کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل کی جانب سے امن مشنوں سے متعلق حالیہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس رپورٹ میں پاکستان کے کئی تصورات کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے امن مشنوں کے لئے فوری تعیناتی اور تیاریوں سے متعلق صلاحیتوں کیلئے مناسب وسائل کی فراہمی اور طریقہ کار کو آسان بنانے پر بھی زور دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme