فیصل آباد: سوٹ کی قیمت میں اضافہ، پاورلومز نے 2 روز کیلئے پیداوار بند کر دی

Published on October 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

فیصل آباد: (یواین پی) ڈالر کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کرفیصل آباد میں سوت کے ڈیلرز نے لوکل کاٹن سے تیار ہونے والے سوت کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ پاورلومز مالکان نے 2 روز کیلئے پیداوار بند کردی۔ڈالر کی قیمت کیا بڑھی فیصل آبا د میں سوت کے ڈیلرز نے لوکل کاٹن سے تیار ہونے والے سوت کی قیمت میں بھی غیر قانونی طور پر اضافہ کر دیا جسکی وجہ سے بحران کا شکار پاورلومز مالکان نے ہفتہ میں 2 روز کیلئے پیداوار بند کردی ہے اور ہر ہفتے 2 دن کیلئے لومز بند رہا کریں گی۔لومز کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں، ان کا کہنا ہے 25 ہزار پاورلومز مزدور پہلے ہی بے روزگار ہوچکے ہیں اور آگر پاورلومز مالکان نے فیصلہ واپس نہ لیا تو انکے گھروں کے چولہے بھی ٹھندے پڑجائیں گے۔دوسری جانب پاور لومز مالکان کا کہنا ہے سوتر منڈی پر سٹہ بازوں کی اجارہ داری ہے اس حال میں کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے، صورتحال یہی رہی تو بہت جلد کاروبار مکمل طور پر بند کردیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes