گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری محراب ایجوکیشن ورکس کی عدم توجہی کا شکار

Published on October 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی) گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری محراب ایجوکیشن ورکس کی عدم توجہی کا شکار کلاس رومز کی چھتوں کی پلستر جگہ جگہ سے اکھڑ گئے فرنیچر اور دیگر سہولیات کا بھی فقدان۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول محراب پور کی بلڈنگ ایجوکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی بے حسی کا شکار نظر آتی ہیں جہاں پرنسپل کے آفیس کی چھت کا مکمل پلستر کرگیا ہے جو خوش قسمتی سے کسی بڑے حادثے سے بچ گئیں کیونکہ پرنسل کلاس روم میں پریڈ لے رہی تھیں اسی طرح متعدد کلاس ورمز کی چھتوں کے پلستر زمین بوس ہوگئے بھاری پلستر کی تہہ گرنے سے چھتوں میں ڈالا گیا لوہا بھی صاف اور واضع نظر آرہا ہے چھتوں کی خستہ حالی کی وجہ سے کلاس میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں کے سروں پر پلستر گرنے کا خوف طاری رہتا ہے اسکول میں فرنیچر کی بھی شدید کمی ہے امتحان کے دنوں میں فرنیچر کی کمی کی وجہ سے کرائے کی کرسیاں یا دریاں بیچھا کر پیپر لیے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق اسکول انتظامیہ نے متعدد بار متعلقہ افسران کو اسکول کی حالت زار پر متعدد بار آگاہ کیا ہے مگر شاید ایجوکیشن افسران کسی بڑے سانحہ کے منتظر ہیں. محراب پور کی سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں منور بیگ مغل سید محمد ہمایوں شاہ شرافت علی ناز محمد خان گھمن نصراللہ بندیشہ نے اعلیٰ حکام سےکہنا تھا کہ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کی فوری مرمت اور اسکول میں فرنیچر اور دیگر ضرویات کی کمی کو بھی فوری طور پورا کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes