موسم میں بہتری کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ گھنٹوں بڑھ گیا

Published on October 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

BIJLI-150x150
لاہور (یو این پی) بجلی بحران جاری رہنے سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ گھنٹوں بڑھ گیا، شہروں میں 6سے 8گھنٹے ، دیہارت اور چھوٹے شہروں میں 12سے 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4950میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، پیپکو حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار 11890میگاواٹ جبکہ طلب 16950میگاواٹ کے لگ بھگ ہے ۔شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ 6سے 8گھنٹے جبکہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں 12سے 16گھنٹے کی جا رہی ہے،اس صورت حال میں یوپی ایس بھی کام چھوڑ گئے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے کے باوجود بجلی کی صورت حال میں بہتری نہیں آئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ان دنوں میں بجلی کی پیداوار نسبتاً زیادہ اور لوڈشیڈنگ کم تھی۔ لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ ہائیڈل پیداوار میں کمی بھی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes