پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

Published on October 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 742)      No Comments

03
اسلام آباد (یو این پی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 3 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ جی ایس ٹی میں اضافے کے باعث ہو رہا ہے۔یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں 3روپے فی لٹر اضافہ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لٹر‘ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی جی ایس ٹی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اگر حکومت جی ایس ٹی کم کرے تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog