پنجاب حکومت عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on October 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

11
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی نئی عمارت کی تعمیر کی جلد تکمیل اور جدید طبی آلات کی فراہمی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ضرورت کے مطابق دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں طبی آلات فراہم کرنے والی کمپنیاں قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بہترین ،جدید اور معیاری طبی آلات و مشینری فراہم کریں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے لیے 3کروڑ روپے مالیت کے جدید طبی آلات و مشینری کی فراہمی کے لیے طلب کئے گئے ٹینڈرز کی ٹیکنیکل بڈ کی اوپننگ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب کے مقرر کردہ نمائندے سینےئر میڈیکل بائیو مکینیکل انجینئر سید نذیر حسین زیدی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاد ق علی ڈوگر ،ڈی او سی مہر امیر بخش، ای ڈی او فنانس محمد غیاث ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ حسنین شاہد شیرانی ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر شاہد سلیم موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ تمام طبی آلات و مشینری کی خریداری کو شفاف بنایا گیا ہے میرٹ پالیسی کے تحت کسی کی حق تلفی نہیں کی جائیگی لیکن اگر کسی نے مقررہ معیار کے مطابق آلات و مشینری فراہم نہ کی تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ رقم قوم کی امانت ہے اور اسے دیانت داری سے خرچ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے آلات و مشینری کی خریداری کے لیے کل67ٹینڈر موصول ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے ٹیکنیکل بڈ کا جائزہ لے کر تقابلی جائزہ رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے نمائندہ سینےئرمیڈیکل بائیو مکینیکل انجینےئرسید نذیر حسین زیدی نے بتایا کہ یہ تمام آلات و مشینری یورپی ممالک کی مینوفیکچر کردہ خرید کی جائیگی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog