عاشورہ محرم الحرام کے تمام جلوسوں کی سیکورٹی کے انتظامات کو مزید فعال بنایا جائے علی طاہر

Published on October 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

Graphic1 (1)
جھنگ(یواین پی) سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب علی طاہرنے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عاشورہ محرم الحرام کے تمام جلوسوں کی سیکورٹی کے انتظامات کو مزید فعال بنانے کے سلسلہ میں الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت اور نااہلی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔یہ بات انہوں نے جلوسوں اور مجالس کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق جلوسوں کے روٹس کے معائنہ کے دوران کہی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرنادر چٹھہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔سیکرٹری علی طاہر نے کہا کہ ماہ محرم الحرام اہل اسلام کیلئے مقدس مہینہ ہے ہر فرقہ کے لوگوں کو شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آپس میں بھائی چارہ ،یگانگت اور اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں کے راستوں کو صاف ستھرا رکھنے کے علاوہ شہروں میں سیوریج کے نظام کو ہمہ وقت چالو رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ علاوہ ازیں جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کر کے ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی تعمیرو مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے اور جلوسوں کے راستو ں پر کھڑی کی گئی تجاوزات کو بھی فوری طور پر ختم کرایا جائے تاکہ دوران جلوس عزاء داروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے لائسنسداران سے کہا کہ غلط افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں اور مجالس اور جلوسوں میں آنے والے ہر شخص پر کڑی نظر رکھیں اور کسی شخص کو شاپنگ بیگ،ہینڈ بیگ وغیرہ بغیر تلاشی اندر لے جانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔بعد ازاں سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب علی طاہرنے دورہ کے دوران ریسکیو 1122جھنگ سنٹرل اسٹیشن میں کنٹرول روم کے کال مانیٹرنگ سسٹم کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرطارق سعید نے محرم الحرام کے دوران ہر قسم کے حادثات ،ایمرجنسی اور زنجیر زنی سے زخمی ہونے والے عزاء داران کو موقع پرطبی امداد فراہم کرنے اور ہسپتال پہنچانے کیلئے محرم پلان کے بارے بریفنگ دی اور یقین دہانی کرائی کہ ہر جلوس کے ساتھ ریسکیواہلکار ہمہ وقت موجود رہیں گے اور10محرم تک کے جلوسوں کے روٹس پر ریسکیو 1122فل ایمرجنسی کور کریگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes