پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، دورہ امریکہ کے تمام اہداف حاصل کر لئے، نواز شریف

Published on October 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

news-1445542500-2847_largeواشنگٹن… وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ کے دورے کے تمام اہداف حاصل کر لئے ہیں، دورہ نہایت کامیاب رہا۔امریکہ سے دو سال میں تعلقات میں بہت بہتری آئی۔ امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیم، دفاع اور انسداد دہشت گردی سمیت چھ ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں میری امریکی عہدیداروں سمیت کاروباری افراد سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں انہوں نے ہماری معاشی پالیسیوں کو سراہا۔اوباما سے دہشتگردی کے حوالے سے تعاون پر بات ہوئی۔ ہمیں امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی پر فخر ہے۔امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق تاثر بہت اچھا بن رہا ہے،آپریشن ضرب عضب کسی کے کہنے پر نہیں اپنے سلامتی کیلئے شروع کیا اس آپریشن کی دنیا میں مثال نہیں ملتی پاکستان کیلئے کیا اچھا ہے کیا برا سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر اوباما سے ملاقات بہت مثبت رہی،انہوں نےترقی  کی رفتاراور دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں پر مبارکباد دی ان سے افغانستان میں امن کیلئے تعاون پر بات ہوئی ۔ہندوستان سے مثبت جواب نہ ملنے کے بارے میں اوباما کو بتایا ملاقات میں کشمیر کا مسئلہ بھی زیر غور آیایہ بات مشترکہ اعلامیہ میں بھی آچکی ہے۔ ایل او سی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کی دستاویزات جان کیری کو دی تھیں اب اس پر مزید بات ہوگی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر اوباما سے میٹنگز کی کچھ باتیں ایسی ہیں جن کا اظہار سرعام نہیں کیا جا سکتا۔کشمیر پرہمارے ٹھوس موقف کو اوباما نے غور سے سناانہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔امریکی کانگریس سے اٹھنے والی چند مخالف آوازوں کی پروا نہیں ایسی آوازیں ہر جگہ اٹھتی رہتی ہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کس نے پہلے فائرنگ کی اس کیلئے ایک میکانزم بنایا جانا چاہئے۔بھارت نے جنگ بندی کے معاہدے کو بری طرح پامال کیا اگر بھارت مذاکرات پر نہیں آرہا تو تیسری قوت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ افغان امن مذاکرات کیلئے طالبان کو بڑی محنت سے راضی کیا تھا لیکن ان مذاکرات کو ملا عمر کی موت کی خبر سے دھچکا لگا اس وقت ایسی خبر جاری کرنے کے کیا مقاصد تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme