سائنسدانوں نے خواتین میں دل کی بیماریوں کا باعث بننے والا جین ڈھونڈ نکالا

Published on October 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 713)      No Comments

07
لندن (یو این پی) سائنسدانوں نے خواتین میں دل کی بیماریوں کا باعث بننے والے جین کو دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحقیق سے پتا چلا کہ جن خواتین میں بی سی اے آر 1 نامی جین تھا ان میں دیگر خواتین کے مقابلے میں دل کا دورہ پڑنے اور فالج کا خطرہ زیادہ تھا۔اس کے برعکس میں وہ مرد جن میں یہ جین موجود ہوتا ہے انہیں دل کی بیماریوں کا زیادہ خطرہ لاحق نہیں تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق حالیہ تحقیق سے اس رائے کو زیادہ تقویت ملتی ہے کہ خواتین اور مردوں میں دل کی بیماری کی علامات مختلف ہوتی ہیں۔یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے یورپ میں تقریباً چار ہزار خواتین اور مردوں پر کی جانے والی پانچ تحقیقات کی معلومات حاصل کیں جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes