پاکستان ہر قسم کے وسائل رکھتا ہے‘ پرویز رشید

Published on October 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

1
اسلام آباد(یو این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تمام اداروں نے قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے مثبت کردار ادا کیا‘ پاکستان ہر قسم کے وسائل رکھتا ہے‘ کسی کے سامنے ہمیں ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں‘ میٹرو بس سروس بھرپور طریقے سے چل رہی ہے‘ میٹرو ٹریک پر کسی جگہ کوئی نقصان نہیں ہوا‘ زلزلے کے فوراً بعد این ڈی ایم اے نے سرگرمیاں شروع کر دی تھیں‘ چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز نے کہا ہے کہ زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 248 ہو گئی ہے‘ زلزلے کا مرکز افغانستان کے پہاڑی سلسلے کوہ ہندوکش ریجن میں تھا‘ ہمارے اس خطے میں 1900ء سے اب تک 12880 سے زائد زلزلے آ چکے ہیں‘ چترال اور شانگلہ کے علاقے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے‘ زلزلے کا مرکز گہرائی میں ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا ہے‘ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پورے پاکستان میں محسوس کی گئی باجوڑ ایجنسی‘ مالاکنڈ ایجنسی اور گلگت بلتستان براہ راست متاثر ہوئے ہیں‘ ناران کاغان روڈ کھول دی گئی ہے بس کچھ حصے میں روڈ کی ایک سائیڈ کھلی ہے‘ آرمی اور دوسرے اداروں کی مدد سے زلزلے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے‘ شانگلہ میں 48 اموات ہوئیں‘ قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کی 45 جگہوں میں سے 43 کلیئر کر دی گئی ہیں‘ گزشتہ روز زلزلے کے بعد سے اب تک 18 آفٹر شاکس آ چکے ہیں‘ آفٹر شاک کی ری ایکٹر سکیل پر شدت 2.1 سے 5.1 تک ریکارڈ کی گی ہے۔ پاک فضائیہ کی مدد سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی فضائی تصاویر حاصل کر لی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پی ٹی اے کمیونیکیشن سسٹم کو بحال کرنے میں مصروف ہے۔ کے پی کے حکومت کو ایک ہیلی کاپٹر پہلے فراہم کر دیا گیا تھا اور ایک آج کر دیا جائے گا۔ زلزلہ متاثرین کیلئے 2500 کمبل اور 2000 پلاسٹک شیٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس زلزلے میں زیادہ جانی نقصان گھروں کی چھتیں گرنے سے ہوا۔ زلزلہ متاثرین کو خوراک کی فراہمی کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے سامان فراہم کرنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کا سٹاک راولپنڈی اور جلوزئی میں ہے زلزلے کے بعد سب سے پہلے آرمی نے ریسکیو کا کام شروع کیا۔ پاک فضائیہ کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ کے پی کے حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ –

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy