مانسہرہ،سخت سردی اور برف باری کے باعث نمونیہ و دیگر امراض پھوٹنے کے خطرات

Published on October 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

مانسہر(یواین پی )بیرونی دنیا کے دباؤ پر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سر دھڑ کیimages بازی لگانے والے محکمہ صحت مانسہرہ بنیادی مرکز صحت اور حفاظتی ٹیکہ جات کو یکسر بھلا بیٹھا ہے،ضلع مانسہرہ ۰کے درجنوں مقامات خاص کر کاغان میں حفاظتی ٹیکہ جات و ویکسینیشن کیلئے کوئی عملہ موجود نہیں،سخت سردی اور برف باری کے باعث نمونیہ و دیگر امراض پھوٹنے کے خطرات پیدا ہونے لگے ہیں تفصیل کے مطابق پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پوری مشینری حرکت میں لانے والے محکمہ صحت مانسہرہ کی ایک اور غفلت و چشم پوشی سامنے آئی ہے،ضلع مانسہرہ کے ایک درجن سے زائد ایسے مقامات کا انکشاف ہوا ہے جہاں بنیادی مرکز صحت میں عملہ تک ہی موجود نہیں ہے جبکہ وادی کاغان کیلئے کاغان ہسپتال اور اس سے ملحقہ علاقوں کیلئے گزشتہ ڈیڑھ سال سے کوئی بھی ٹیکنیشن موجود نہیں جو کہ نومولود بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کروا سکے،لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کو اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کروانے کیلئے بالاکوٹ یا جرید تک کئی کلو میٹر مسافت طے کرنی پڑتی ہے دوسری جانب ان ہی بالائی علاقوں میں برفباری اور سخت سردی کے باعث نمونیہ اور دیگر امراض کے پھیلنے کے خطرات بھی منڈلانے لگے ہیں،محکمہ صحت ضلع مانسہرہ کی چشم پوشی و حد درجہ غفلت کے باعث دور دراز علاقوں میں بنیادی مرکز صحت ویران اور بھوت بنگلہ میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں جبکہ کئی ایسے افراد کے بارے میں بھی انکشاف ہوا ہے جو گھروں میں عرصہ دراز سے بیٹھے ہوئے ہیں یا اپنے نجی کاموں میں مصروف ہیں اور تنخواہیں خزانہ سے وصول کر رہے ہیں،کاغان کے مقامی افرادنے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر کاغان ہسپتال میں ٹیکنیشن کی تعیناتی ممکن بنائیں اور درپیش خطرات سے فوری ازالے کیلئے بنیادی حفاظتی ٹیکہ جات کا عمل شروع کروایا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو اذیت سے چھٹکارہ مل سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme