پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

Published on October 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

04
انتخابی مہم چلانا ہمارا جمہوری حق ہے لہذا پیپلزپارٹی اور قائم علی شاہ ہوش کے ناخن لیں، رہنما ایم کیوایم
سکھر(یو این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم ایم کیو ایم نا صرف شہروں بلکہ دیہاتوں سے بھی کامیاب ہوگی۔سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھی بولنے والوں نے بھی وڈیروں کی غلامی سے آزاد ہونے کا فیصلہ کرلیا اور اب عوام پیپلز پارٹی کو مسترد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، انتخابی مہم چلانا ہمارا جمہوری حق ہے، لاڑکانہ میں ہمارا جلسہ روک کر پیپلزپارٹی نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے جب کہ وزیراعلی تحقیقات کروائیں کس کے کہنے پر پولیس نے جلسہ رکوایا ۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور قائم علی شاہ ہوش کے ناخن لیں، دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی پیپلزپارٹی کا صفایا ہوجائے گا اور ہم پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کریں گے جب کہ سکھر اور نواب شاہ سے میئر بھی ہمارا ہی کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومتی مشینری اور وسائل کا بے دردی سیاستعمال کرکے الیکشن ہائی جیک کررہی ہے لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم شہروں سے تو جیت رہی ہے لیکن اب دیہی علاقوں سے بھی کامیاب ہوگی۔ایم کیوایم کے رہنما نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو پیپلزپارٹی کی پری پول رگنگ کا نوٹس لینا چاہئے کیوں کہ شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جب کہ بلدیاتی انتخابات آزاد نہ ہوئے تو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ وڈیروں اور عام آدمی کا سہارا لینے سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ ایم کیو ایم کا ساتھ دینے سے تبدیلی آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہرکام کے لیے فوج کو ہی بلانا ہے تو سویلین ادارے کیا کررہے ہیں ہم کب تک اپنے امن و امان کے قیام کے لیے رینجرزاور فوج کا سہارا لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme