وزیراعظم میری نئی آنیوالی فلم ہوٹل دیکھیں، میرا کی خواہش

Published on March 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

77
لاہور(یواین پی)اداکارہ میرا نے خواہش ظاہر ہے کہ وزیر اعظم انکی فلم “ہوٹل” تمام ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس میں دیکھیں ۔ کہتی ہیں کہ آفریدی کا بھارت میں بیان عقل سے بالاتر ہے پیار پاکستان میں بھی بہت ملتا ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شرمین عبید چنائے کا آسکر جیتنا فخر کی بات ہے ۔ خواہش ہے کہ وزیر اعظم میری فلم “ہوٹل” تمام ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس میں دیکھیں ۔ فلم یکم اپریل سے ریلیز ہو رہی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ساری اسپورٹ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کرکٹ ٹیم کو دعوت دی کہ وہ وطن واپس آ کر انکی فلم دیکھیں۔ آفریدی کے بیان پر میرا کا کہنا تھا کہ ان کا بھارت میں بیان عقل سے بالا تر ہے پیار پاکستان میں بھی بہت ملتا ہے۔ اس موقع پر ادکارہ میرا نے ٹی 20 ٹیم کو مشورے بھی دے ڈالے۔ کہنے لگیں کہ کرکٹ ٹیم کے بیان زیادہ آتے ہیں کارکردگی کم ہے ٹیم کو پریشرائز نہیں ہونا چاییے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy