آج پھر (ن) اور جنون میں ون ٹو ون مقابلہ ہو گا

Published on October 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 698)      No Comments

8
پیپلز پارٹی منظر نامے سے غائب ، آزاد امیدواروں نے بھی اہمیت اختیار کر لی
لاہور (یو این پی) پنجاب کے 12اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے آج دنگل لگے گا جس میں ایک بار پھر (ن) اور جنون میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا ،پیپلز پارٹی مئی 2013ء کے عام ،ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کی طرح پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی منظر نامے سے غائب ہے تاہم آزاد امیدواراہمیت اختیار کئے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائی گئی ہے اور بظاہر میدان میں (ن ) لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان ہی مقابلے کی فضاء ہے ۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے پنجاب میں اپنی کھوئی ساکھ کو واپس لانے کے لئے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی گئی اور پیپلز پارٹی کے کسی بڑے رہنما کی جانب سے بھی کسی جگہ انتخابی مہم نہیں چلائی گئی ۔ پنجاب کے 12اضلاع میں سینکڑوں آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں جنہوں نے کافی اہمیت اختیار کر رکھی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes