سندھ میں پیپلز پارٹی کا تیر چل گیا

Published on November 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

 کراچی (یواین پی) سندھ کی ایک ہزار بہتر نشستوں میں سے سات سو ساٹھ نشستوں کےPPP-Flag نتائج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لیے ہیں۔ سندھ میں پیپلزپارٹی نے پانچ سواٹھاسینشستیں لے کر میدان مار لیا۔ سندھ سے ایک سو انتیس آزاد، فنکشنل لیگ کے پچاس امیدوار کامیاب ہوئے دیگر جماعتوں نے انیس نشستیں حاصل کیں۔

ضلع لاڑکانہ کی میونسپل کمیٹی نوڈیرو میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا اور سات کی سات نشستوں پر پی پی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ میونسپل کمیٹی گھوٹکی کی چودہ کی چودہ سیٹیں پیپلز پارٹی کے نام رہیں۔ میرپور ماتھیلو میونسپل کمیٹی کی نو نشستوں میں سے چھے پر آزاد امیدوار منتخب ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے حصے میں تین نشستیں آئیں۔ ٹاؤن کمیٹی خان گڑھ کی تمام چھے نشستیں پیپلزپارٹی کے حصے میں آئیں۔

ڈھیرکی کی چودہ رکنی ٹاؤن کمیٹی میں سے آٹھ پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، پانچ نشستیں پیپلزپارٹی جیت سکی۔ ٹاؤن کمیٹی اوباڑو کی دس کی دس سیٹیں پیپلزپارٹی جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ ٹاؤن کمیٹی گدو میں کل دس نشستوں میں سے آٹھ پر پیپلزپارٹی جبکہ دو پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

میونسپل کمیٹی روہڑی کی دس میں سے نو نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی، ایک نشست آزاد امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوا۔ شکارپور میونسپل کمیٹی کے تیس وارڈز میں سے انیس پر پیپلزپارٹی، سات پر فنکشنل لیگ، دو پر جے یو آئی ف اور دو پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ ضلع جیکب آباد کی ٹاؤن کمیٹی میرپور بٹھورو کی تمام پانچ نشستیں پیپلزپارٹی کے نام رہیں۔ ٹاؤن کمیٹی سردار سہراب خان سرکی میں بھی پیپلزپارٹی چھائی رہی اور تمام چار نشستوں پر پی پی کے امیدوار منتخب ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy