چوکی مراد والا،بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر اپنے فرائض و منصبی سر پر کفن باندھ کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں توصیف حسین

Published on November 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

جھنگ ( یواین پی) جھنگ انتظامیہ کی عدم توجہ کے نتیجہ میں چادر اور چار دیواری سےشیخ توصیف حسین محروم خستہ حال دو کمروں پر مشتمل چوکی مراد والا میں تعنیات عملہ جو اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر اپنے فرائض و منصبی سر پر کفن باندھ کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار پرو فیشنل جر نلسٹس ایسو سی ایشن رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ جھنگ کے ضلعی صدر شیخ توصیف حسین نے ایک میٹنگ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے کیا انہوں نے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں انتظامیہ جھنگ اپنے آپ کو محفوظ سے محفوظ تر بنا نے کیلئے لا تعداد اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے لیکن افسوس کہ وہ اپنے ماتحت عملہ کو بہتر سے بہتر سہو لیات دینے سے قاصر ہیں کہ جس کاواضح ثبوت چوکی مراد والا ہے جو چادر اور چار دیواری سے محروم خستہ حال دو کمروں پر مشتمل ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ چوکی کے گردو نواح میں خطر ناک قانون شکن عناصر جس میں ڈکیٹ مغرور قاتل منشیات فروش رسیہ گیر اور چور سر فہرست ہیں نے اپنی آ ماجگاہیں بنا رکھی ہیں میں تعنیات عملہ جو اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر اپنے فرائض و منصبی سر پر کفن باندھ کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں یاد رہے کہ مذکورہ چوکی صوبہ پنجاب کی واحد چوکی ہے جہاں پر گرفتار ملزمان کیلئے حوالات تک نہ ہے مذید انہوں نے کہا کہ انتظامیہ جھنگ کو چا ہیے کہ وہ اپنی گو نا گومصرو فیات سے وقت نکال کر مذکورہ چوکی کی از سر نو تعمیر جبکہ عملہ کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے اقدامات کریں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme