مودی کے خلاف بلوچستان بھر میں مظاہرے

Published on October 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

14
کوئٹہ (یو این پی) بھارتی جارحیت کے خلاف قلات  سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں میں لوگوں کی بڑی تعداد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہو تی ہو ئی کوئٹہ پہنچی ۔ اس موقع پرمظاہرین نے مودی سرکار کو خبر دار کیا کہ وہ اپنے منفی ہتکھنڈوں سے باز آجائے ورنہ بلوچستان کی بلوچ اقوام تمہاری اینٹ سے اینٹ بجادیں  گئے.تفصیلات کےمطابق نیشنل پارٹی اور لانگو قبائل کےزیر اہتمام  بھارتی جارحیت اور سرحدوں کی ورزی کے خلاف قلات خالق آباد سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں میں قافلہ رواں ہو ا ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ قافلہ مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہو ا کوئٹہ پریس کلب پہنچا۔ جہاں پر مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی  جبکہ فضاءپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme