ٹھٹھہ،منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار،مقدمہ درج

Published on February 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) 1020 گرام چرس، 2200 پیکٹ گھٹکہ ماوا، 1100 پیکٹ انڈین گھٹکہ، 40 کلو چورا سپاری اور 29 بیگز دیسی شراب برآمد 8 گھٹکہ فروش اور 2 منشیات فروش گرفتار تھانہ جھرک انچارج پولیس پوسٹ اونگر سب انسپیکٹر سائیں ڈنو برڑو بمعہ اسٹاف نے بند موری دیھ صوف شورو میں کارروائی کرکے ۱ منشیات فروش طیب کھوسو کو 1020 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر 23/2023 سیکشن 9-1(3)سی نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ جھرک ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت پمپ ہائوس لنک روڈ گھارو اور آری کیمپ لنک روڈ پر کارروائیاں کرکے2 بدنام گھٹکہ فروش اقبال حیدری فقیر کو 550 پیکٹ اور شریف حیدری فقیر کو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 25/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 مقدمہ نمبر 26/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھارو۔ ایس ایچ او تھانہ دہابیجی سب انسپکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کوسٹل ہائی وے اسٹاپ پر کارروائی کرکے1 گھٹکہ فروش مھتاب میمن کو 1100 پیکٹ انڈین سفینا، 40 کلو چورا سپاری اور 50 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ دہابیجی پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر 19/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ دہابیجی۔ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپیکٹر غلام علی لاکھو بمعہ اسٹاف نے ساکرو بہارا روڈ پر کارروائی کرکے3 گھٹکہ فروش مصری سومرو، غلام سرور عارفانہ اور مٹھو مھیشوری کو 650 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر 16/2023 سیکشن3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپیکٹر آللہ ڈنو پنھور اور انچارج پولیس پوسٹ چھتوچنڈ بمعہ اسٹاف نے ایدھی سینٹر لنک روڈ اور اولڈ شیرازی مارکیٹ کے قریب کارروائیاں کرکے 1 گھٹکہ فروش محمد عمر کنبھار کو 200 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 منشیات فروش بھٹو جاکھرو کو 29 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 54/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ ٹھٹہ مقدمہ نمبر 55/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ٹھٹہ۔ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپیکٹر حاکم علی کھوسو بمعہ اسٹاف نے مکلی شہر میں کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش احمد خشک کو 250 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر 31/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ مکلی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme