جنرل راحیل شریف کی شاہ سلمان سے ملاقات

Published on November 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

01
جدہ (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کہتے ہیں پاکستان کی سالمیت کو کسی بھی قسم کا خطرہ نا قابل قبول ہو گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی شعبے میں تعاون اور خطے کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اب باہمی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ خطے میں استحکام اور مسلم امہ کےلئے پاکستان ا ور سعودی عرب کا کردار بہت اہم ہے۔اس موقع پر شاہ سلیمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کو کسی بھی قسم کا خطرہ نا قابل قبول ہو گا۔ سعودی عرب پاکستان اور پاک فوج کو بہت اہمیت دیتا ہے اور قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题