کسان دوست پالیسیوں کی بدولت ہم گندم میں خود کفالت حاصل کر چکے ہیں ساجد مہدی سلیم

Published on November 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

5-11-2015
بورے والہ(یواین پی)ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم نے کہا ہے کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی بدولت ہم گندم میں خود کفالت حاصل کر چکے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارا ریسرچ کا شعبہ بیجوں کی اچھی اقسام دینے میں ناکام ہے اور ہم مجبورا غیر ملکی بیج پر انحصار کررہے ہیں یہ بات انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس بوریوالا وہاڑی میں گندم کی فصل پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پرنسپل کیمپس پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید،ایم پی اے بلال اکبر بھٹی کے نمائندے غلام حسین اور ڈاکٹر سمیع، ڈائریکٹ پبلک ریلیشنز اینڈ پبلیکیشن کیمپس ڈاکٹر محمد آصف خان بھی موجود تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم نے کہا کہ حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں کسان پیکج کے تحت بھی چھوٹے کاشتکاروں کو امداد دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم گندم سمیت مختلف فصلوں میں خود کفالت حاصل کر چکے ہیں لیکن بیج کے لیے ہم غیر ممالک کے محتاج ہیں ہمارا زرعی ریسرچ کا شعبہ قابل ذکر کارنامہ دکھانے میں ناکام ہے انہوں نے کہا کہ زرعی سائنسدان ہماری آب و ہوا کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین خصوصیات کے حامل بیج تیار کریں انہوں نے کہا کہ وہاڑی ضلع میں زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس کا قیام اس علاقہ سمیت ارد گرد کے اضلاع کی زراعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور زرعی گریجویٹ جدید زراعت کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ کاشتکار فرسودہ طریقہ کاشت کی بجائے جدید طریقہ کاشت اپنائے تو اس کے پیداواری اخراجات کم ہونے کے ساتھ اس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کیمپس ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ زرعی کیمپس وزیر اعلی پنجاب کا ایک گرانقدر تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ زراعت ایک علم بھی ہے اور فن بھی اس شعبہ میں جدید علوم کے ذریعے ہم نت نئی ایجادات اور ٹیکنالوجی کی جانب رواں دواں ہیں سیمینار میں ماہرین نے گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر روشنی دالی اور کاشتکاروں کو مفید مشورے دےئے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy