مولانا فضل الرحمن کی بدولت پارلیمنٹ میں واپس آئے ہیں ، فاروق ستار

Published on November 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

imagesاسلام آباد(یوا ین پی)متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی بدولت پارلیمنٹ میں واپس آئے ہیں ،مولانا ہم سے ناراض ہیں انہیں جلد منائیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات میں ایم کیو ایم حصہ نہیں لے گی۔امیدوار کو دیکھ کر ان کی حمایت کا فیصلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایم کیو ایم کی پارلیمانی جماعت کے اراکین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ شکایات ازالہ کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے، حالات کے جبر کی وجہ سے ہم مستعفی ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے استعفوں کی وجوہات میں انسانی حقوق، قانونی، آئینی معاملات کارفرما ہیں۔لاپتہ افراد کا معاملہ ماورائے عدالت قتل کے واقعات ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ آئین قانون کی عملداری نظر آئے، سیاسی جمہوری عمل میں حصہ لینا ہمارا آئینی حق ہے۔پارلیمنٹ میں واپس آ گئے ہیں تمام جماعتوں کے مشکور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں سب کو معلوم ہے کہ ان کا تعلق کس گروہ سے ہے،گہری سازش کی گئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے جمہوری بساط بچھ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری سیاسی آزادی پر حرف نہیں آنے دیا جائیگا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ انہیں سینیٹر پرویز رشید نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت اظہاررائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔حکومت الطاف حسین کے خلاف کسی غداری کے مقدمہ کی حمایت نہیں کرے گی نہ ایسے کسی مقدمے کی پیروی کی جائے گی۔حکومت کی پالیسی واضح ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی بدولت پارلیمنٹ میں واپس آئے ہیں وہ خود الگ ہو گئے تھے تاہم وہ ناراض ہیں انہیں منا لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes