پیپلز پارٹی غریبوں اور مزدوروں کی پارٹی ہے؛بلاول بھٹو

Published on November 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

055
کراچی(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریبوں اور مزدوروں کی پارٹی ہے، ان غریبوں اور مظلوموں کے حقوق کا تحفظ کرنے پر وڈیروں اور جاگیرداروں کو آج سے نہیں بلکہ وجود کے دن سے ہی پیپلز پارٹی کا وجود کھٹکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ملیر، شرقی اور غربی اضلاع کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری، ایم این اے فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھڑو، اراکین پارلیامنٹ، پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور معززین بھی موجود تھے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے پیپلز پارٹی کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کی ہے اس کو رسوائی اور زلت ہی نصیب ہوئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی پہلے سے مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے، اس موقع پر کراچی دویژن کے تین اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کراچی شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی، پارٹی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی اور کارکنان دن رات محنت کر رہے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں اکثریت حاصل کر کے کراچی کو جیالا میئر دینگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes